Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں: چیئرمین نیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کا ایم او یو دستخط کیا۔ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت تمام اداروں نے نیب کارکردگی کو سراہا۔ سروے میں 59 فیصد شہریوں نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.