Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسجد ویڈیو معاملہ، ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ صباقمر اورگلوکار بلال سعید مسجد کے اندر ویڈیو کی شوٹنگ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یہاں تک کہ مسجد میں ڈانس کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اوقاف نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

دوسری جانب صبا قمر اور بلال سعید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے ہیں اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر صباقمر اور بلال سعید کی ایک  ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں مسجد کے اندر ڈانس کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’اور یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ فنکار اور ادیب  معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔‘‘

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہامسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک ویڈیوز تک جا پہنچی ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے،مسجد فوٹو شوٹ کے لئیے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے استعمال ہونی چاہئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.