Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل شروع، جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کل کھل جائیں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: ملک بھر میں قومی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں پرعملدرآمد شروع ہو گیا، سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھل گئے۔ کل سے جم، تھیٹرز، اور سینما ہالز بھی کھول دیئے جائیں گے، 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے کھل جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15 ستمبرسے کھولے جا سکتے ہیں، کل سے ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلر اور مزارات بھی کھل جائیں گے۔ مارکیٹس میں ہفتے کی چھٹی کی پابندی کوبھی ختم کیا جا رہا ہے، تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتےہیں۔

کل سے پبلک پارکس و دیگرمقامات کھول دیئے جائیں گے، کبڈی، کشتی، رگبی کےعلاوہ باقی اسپورٹس کی اجازت ہو گی۔ کل سے جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کھل جائیں گے۔ روڈ ٹرانسپورٹ پر بھی تمام بندش ختم کر دی گئیں، میٹرو سروس بھی کل سے فعال ہو جائے گی جس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.