Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کی ’’کاٹ چھانٹ‘‘ سے گریزاں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی; پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ دوہزار بیس اور اکیس میں کسی بھی قسم کی کاٹ چھانٹ سے گریزاں ہے اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کسی کمی کے بغیر پورا سیزن یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کرکٹ سے وابستہ افراد کے معاوضے کافی کم ہیں لہٰذا ان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں شروع کرنے کی پلاننگ ہے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ آئندہ ماہ شیڈول کیا گیا ہے ۔ندیم خان کا موقف ہے کہ میچوں کی تعداد میں کمی سے آمدنی بھی اثر انداز ہو گی جو موجودہ حالات میں مناسب نہیں لہٰذا میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو مالی مسائل سے بچانے کی خاطر احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورا سیزن یقینی بنایا جائے گا۔سابق ٹیسٹ اسپنر کے مطابق موجودہ حالات میں کھیلوں کے انعقاد کیلئے بائیو سیکیور ماحول درکار ہے جس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا کیونکہ مکمل سیزن کیلئے لوگوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی آسان نہیں لیکن اس کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا لہٰذا کورونا وائرس پروٹوکولز اور بائیو سیکیور ماحول کے حوالے سے جلد ہی کوچز،میچ ریفریز،امپائرز اور اسکورر حضرات کیلئے سیشنز کا آغاز کردیا جائے گا حالانکہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں ایس اوپیز پر عمل ممکن نہیں رہا ہے مگر صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ندیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے اجازت قابل ستائش بات ہے اور ان کی جانب سے بھی پوری کوشش کی جائے گی کہ کلب کرکٹ میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے جہاں اس کا امکان کافی کم ہو سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.