Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یاسر شاہ اور شاداب کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ،مشتاق احمد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مانچسٹر; قومی اسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد نے یاسر شاہ اور شاداب خان کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں لیگ اسپنرز اپنی بالنگ کی جانب سے خاصے پراعتماد ہو چکے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے روایات کے برعکس انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک کے بجائے دو لیگ اسپنرز پر بھروسہ کیا اور پہلی اننگز میں دونوں نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو 219رنز پر سمیٹ دیا ۔ مشتاق احمد کا خیال ہے کہ دونوں کچھ وقت کے بعد زیادہ موثر کھیل پیش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ اور شاداب خان نے گزشتہ پانچ سے چھ ماہ کے دوران بہ مشکل ہی کرکٹ کھیلی ہے لیکن انہوں نے جس انداز سے پہلی اننگز میں بالنگ کی اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ متحرک ہو چکے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں موسم اوروکٹوں کی سمجھ آ چکی ہے کہ بالنگ کے دوران انہیں کس پیس کے ساتھ حریف بیٹسمینوں پر حملہ آور ہونا ہے اور کس کیخلاف کون سی فیلڈنگ کھڑی کرنا مناسب رہے گا۔قومی اسپن بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ دونوں اب اپنی بالنگ کی جانب سے پراعتماد ہو چکے ہیں خاص کر یاسر شاہ جنہوں نے گھبراہٹ کے ساتھ آغاز کیا جس کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے لیکن ایک اچھا ہدف فراہم کر دیا جائے تو وہ قاتلانہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ابھی کافی کچھ منوانے کا موقع ملے گا اور دونوں اسپنرز یقینی طور پر مایوس نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.