Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

موڈیزنے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم قرار دے دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد; کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے موڈیزنے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وباکی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پابندیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کے ڈائون سائیڈ خطرات بڑھے ہیں اوراس کے نتیجہ میں حکومت کیلئے مالیاتی چیلنجز بڑھ گئے ہیں تاہم ترقیاتی شراکت داروں کی بھرپورمعاونت بشمول غیرملکی قرضوں وامداد اوروبائی بحران سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے کلی معیشت کیلئے نافذکردہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں اورکیش (لیکویڈیٹی) کے خطرات کم ہوئے ہیں،موڈیزنے پاکستان کی بی تھری ریٹنگ برقراررکھی ہے تاہم پاکستان کے اقتصادی پیش منظرکو زیرجائزہ سے مستحکم کر دیا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز کے اس اقدام سے بے مثال مشکل حالات اورغیریقینی کے ماحول میں حکومت کی مضبوط اورجامع مالی واقتصادی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے ، یہ ریٹنگ پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماداظہر نے کہا موڈیز کی جانب سے کورونا وبا کے دوران مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی تصدیق حوصلہ افزا علامت ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں اور اعدادو شمار کی بنیاد پر جون 2018 میں پاکستان کی ریٹنگ کم ہو کر بی 3 منفی ہو گئی تھی،دسمبر 2019 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی استحکام کی پالیسیوں کے نتیجہ میں ریٹنگ نمایاں بہتری کے ساتھ بی 3 مستحکم ہو گئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے ایک ٹویٹ میں کہا عالمی وبا کے دوران وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلے کئے ان کے مثبت نتائج آ نا شروع ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.