Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر85فیصدکام مکمل:عاصم باجوہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد; وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے 660 کے وی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر85 فیصدکام مکمل ہوگیا ہے ۔ مٹیاری لاہورٹرانسمیشن لائن منصوبے کی لاگت 1.658 ارب ڈالرہے ۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا منصوبے سے 2 ہزار 212 افرادکو روزگار ملا ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے ،خضدار تا بسیمہ 110 کلومیٹر دو رویہ سڑک پر کام بھرپور انداز میں ہورہا ہے ، این 30 شاہراہ پر کام اکتوبر 2019 میں شروع ہوا، اس پر 19 ارب روپے لاگت آئے گی، 20 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ، یہ شاہراہ خضدار کو این 85 سے منسلک کردے گی، منصوبے کی 2021میں تکمیل سے گوادر تک رسائی مزید آسان ہوجائیگی۔دریں اثنا چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ سے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے ملاقات کی ، اس دوران سی پیک سے منسلک سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین فیڈمک نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ سٹی، فرنیچر سٹی اور اپیرل پارک منصوبوں سے آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.