Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کشمیریوں کیساتھ ہیں، بھارت بدمعاشی چھوڑ دے : مہاتیر ، آواز اٹھانے پر شکریہ : عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوالالمپور،اسلام آباد ;  ملائشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ ہیں ،بھارت علاقائی بدمعاشی چھوڑ دے ۔وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ملائشیا کے سابق وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔کوالالمپور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں، عالمی برادری تنازع کا نوٹس لے ،ہم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بولنے کی معاشی قیمت چکائی ہے ۔انہوں نے کہا میں نے اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف جو کہا اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گا،بھارت علاقائی \”بدمعاش\”کا کردار چھوڑ کر ایک ملک کی طرح سامنے آئے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہی کر رہا ہے جو اسرائیل فلسطین میں کررہا ہے ،مقبوضہ علاقوں میں دونوں کی سٹریٹجی ایک ہے ۔مہاتیر نے کہامودی سرکار کے 5اگست 2019 کے اقدامات غیرقانونی ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں ، آرٹیکل 370اور35اے کی منسوخی بھی قانونی اقدام نہیں،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے ،بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل بیٹھ کر دیرینہ تنازع حل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیاں کی گئیں، نئی دہلی کو سمجھنا چاہیے کہ ہم ان کے منصوبوں کو جانتے ہیں اورنہتے کشمیریوں کیخلاف مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بولتے رہیں گے ۔عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھانے پر مہاتیر محمد کاشکریہ ادا کیا،وزیراعظم پاکستان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکشمیر یوں کے حق میں ایک بار پھر بولنے پر وہ ڈاکٹر مہا تیر محمد کے مشکور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.