Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ابو ظہبی میں 750 کلو گرام نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کس چیز میں چھپائی گئی تھی؟

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابو ظہبی ;  متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 750 کلوگرام نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، نسوار ڈیزل ٹینکر میں چھپائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈیزل ٹینکر میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ابو ظہبی میں نسوار ممنوعہ اشیا میں شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پٹرول سپلائی کرنے والی کمپنی میں ملازم ہے، اس نے 750 کلوگرام نسوار ڈیزل ٹینکر میں چھپا رکھی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.