Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسجد وزیرخان میں گانے کی ویڈیو شوٹ کرنے پراداکارہ صبا قمر ،گلوکاربلال سعید اوروالڈسٹی کوقانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور;  مسجد وزیرخان میں گانے کی ویڈیو شوٹ کرنے پراداکارہ صبا قمر ،گلوکاربلال سعید اوروالڈسٹی کوقانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں سماجی اورمذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی شدیدمذمت کی جارہی ہے وہیں صوبائی وزیراوقاف نے مسجد وزیرخان گانے کی عکس بندی کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو متعلقہ اہلکاروں کومعطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ گانے کی عکس بندی تاریخی مسجد وزیرخان میں کی گئی ہے جس میں مسجد کے تقدس کوپامال کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے نجی پروڈکشن ہاؤس کو مشروط طورپر مسجد میں ریکارڈنگ کی اجازت دی تھی۔ ان شرائط میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ مسجد میں کوئی بھی ایساکام نہیں کیا جائے گا جس سے مسجد کا تقدس پامال ہو۔ محکمہ اوقاف کی طرف سے بادشاہی مسجد، مسجد وزیرخان سمیت دیگرمساجد میں شادی بیاہ کی کمرشل فوٹو گرافی پر بھی پابندی عائد ہے۔ اوقاف ذرائع کے مطابق نجی پروڈکشن ہاؤس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں گانے کی ریکارڈنگ کی ہے۔

مسجد میں گانے کی عکس بندی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد مذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں کمرشل ویڈیو اورفوٹوگرافی پرپابندی عائد کی جائے۔علامہ زبیراحمد ظہیر نے کہا ہے اللہ کے گھر کی بیحرمتی اوراس گھرکے تقدس کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے محکمہ اوقاف نے مسجد جیسے مقدس ادارے میں گانے کی ریکارڈنگ کی اجازت کس طرح دے دی گئی ؟ صارفین نے حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف صوبائی وزیراوقاف پیرسیدسعیدالحسن شاہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرارشاد احمد کو متعلقہ اہل کاروں کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا ہے، اورتین دن میں انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔ پیرسید سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے ایسے غیر ذمہ درانہ واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا، مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت برقرار رکھا جائے گا۔دوسری جانب بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے وضاحت کی ہے تاریخی مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں۔ دونوں فن کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ لوگوں کا دل دکھنے پر معذرت خواہ ہیں۔اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف حسن نامی شہری کی جانب سے تھانہ اقبال ٹاون میں مقدمہ درج کروانے کےلئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ مسجد وزیر خان میں ویڈیو سانگ عکس بند کرایا اور رقص کیا گیا اور مسجد کا تقدس پامال کیا۔مسجد انتظامیہ کی ناک تلے ویڈیو سانگ کی شوٹنگ ہوئی۔ا ن افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔مسجد میں گانے کی شوٹنگ کرنے پر اداکارہ صبا قمر ،گلوکاربلال سعید اوروالڈسٹی کوقانونی نوٹس بھجوا دیا گیا،متن میں کہاگیا ہے کہ مسجد میں شوٹنگ کااقدام قانون اور اسلامی اخلاقیات کے منافی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.