Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب میں ایک ہی دن میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور; وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں ایک ہی دن میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے ،شجرکاری کرکے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ ٹائیگر فورس ڈے پودے لگاکر منفرد انداز سے منائیں گے ،درخت لگا کر نئی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ درخت ہمارے دوست ہیں ان سے محبت ہمارے یقین اور ایمان میں شامل ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم کے 10 ارب سونامی ٹری کاہدف پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، پنجاب میں ایک ہی دن میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے ،شجرکاری کرکے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.