Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لبنان: بندرگاہ دھماکوں پر حکومتی بدانتظامی کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بندرگاہ دھماکوں پر حکومتی بدانتظامی کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے، مشتعل عوام نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرکے حکومت کے خلاف اپنا غصہ نکالا۔

سماجی تنظیموں کی کال پر سیکڑوں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین کو پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔

بیروت دھماکوں کے بعد مختلف سماجی تنظیموں نے حکومت کے خلاف مظاہروں اور مارچ کی کال دی تھی۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت بندرگاہ پر دھماکوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

دھماکوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.