Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خوش قسمت ہیں کہ چین جیسا ہمسایہ اور دوست میسر آیا، شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں چین جیسا ہمسایہ اور دوست میسر آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار لیگی صدر شہباز شریف نے چینی سفارتخانے کا دورے کے دوران چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے  اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور امن و ترقی کے پیامبر ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک ’گیم چینجر‘ اور ’فیٹ چینجر‘ ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کی غربت ختم کرنے میں اہم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین دو بااعتماد اسٹرٹیٹجک کوآپریٹو شراکت دار ہیں صدر شی جن پنگ نے خطے اور عالمی امن کے لیے مثالی انداز اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد معاشی بحالی میں سی پیک اور پاک چین معاشی تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ چین جیسا اچھا ہمسایہ اور بااعتماد دوست پاکستان کو میسرآیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے، کورونا وبا سے چین نے مثالی انداز میں جنگ کی، پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی اقوام کے درمیان تعاون کا منصوبہ ہے۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ شہباز شریف نے غیرمعمولی رفتار سے سی پیک منصوبوں اور پنجاب میں ترقی کے لیے کام کیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی اور عوام کی جانب سے چینی صدر، چینی قائدین اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چینی سفیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی پیک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.