Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسرائیلی طیاروں کی شام پر بمباری میں 8 اہلکار ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دمشق: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں حکومت کے اتحادی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے لبنان سے پرواز بھری اور دمشق کے ایک علاقے پر بمباری کی۔ شامی دفاعی نظام کی بروقت ردعمل کے باعث اسرائیلی طیارے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

شام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے حملے میں جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.