Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سے بی اے پی کا کوئی رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی کام کروا رہے ہیں ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ترقی پر یقین رکھتی ہے کوئٹہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی بھی رکن صوبائی اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں بلوچستان کے ویکسینیشن ایکٹ 2021 کو پنجاب حکومت نے بھی اپناتے ہوئے اسی طرز پر ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہی۔وزیر اعلی نے کہا کہ کوئٹہ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہر روز کئی کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں یاد رہے کہ کوئٹہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی بھی رکن صوبائی اسمبلی نہیں ہے لیکن ہم ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صحت ہے شعبے میں کی جانے والی قانون سازیوں کو پذیرائی ملی ہی ہے حل ہی میں اسمبلی جانب سے منظور کئے جانے والے ویکسینیشن ایکٹ 2021 کو محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اپناتے ہوئے پنجاب میں بھی قانون سازی کی جارہی ہے اس سے پہلے بھی مینٹل ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کو پذیرائی ملی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.