Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کرنیوالے سرب کمانڈر راتکو ملادچ کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دی ہیگ  :  بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے سرب کمانڈر راتکو ملادچ کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔

نیدرز لینڈ کے شہر دی ہیگ میں اقوامِ متحدہ کے وار کرائم کے ججز نے بوسنیا کے قصائی کہلائے جانے والے راتکو ملادچ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک قید رہیں گے۔

2017 میں اسے مسلمانوں کی نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ 1995 میں راتکو کی قیادت میں سرب فوجیوں نے آٹھ ہزار سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر ڈالا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.