Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : 63 فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں ،32ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 154.68پوائنٹس کی کمی سے 48147.98پوائنٹس پر بند ہوا،63فیصدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 32ارب سے زائد ڈوب گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 11.15فیصدزائد رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور دوران ٹریڈنگ حصص کی وقفے وقفے سے خریداری اور فروخت کے مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس48409پوائنٹس کی بلند اور 48ہزار کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ،تاہم مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب آگئے ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس83.19پوائنٹس کی کمی سے 19574.92پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس98.15پوائنٹس کی کمی سے 32634پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 422کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،268میں کمی اور 15میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ گھٹ کر83کھرب60ارب روپے رہ گیا،حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 4کروڑ5لاکھ 23ہزارشیئرز رہاجو پیرکی نسبت 10کروڑ44لاکھ34ہزار شیئرز زائد ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.