Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان سپرلیگ میں کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے : عماد وسیم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ سپرلیگ میں کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے ، سب ٹیمیں برابر ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کا پہلا ٹارگٹ پلے آف تک پہنچنا ہے ۔ ہم اپنے اوپر ٹائٹل کے دفاع کا پریشر نہیں ڈال رہے ہیں کیونکہ کراچی کنگز کا کمبی نیشن مضبوط یونٹ پر مشتمل ہے ۔ دریں اثنا کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے التوا سے مومینٹم پر خاص فرق نہیں پڑے گا۔سہیل اختر نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ بین ڈنک کو زیادہ چوٹ نہیں لگی تھی وہ فٹ ہیں، ابوظہبی میں میری اور لاہور قلندرز کی پرفارمنس اچھی رہی ہے ، کمبی نیشن مختلف ہے لیکن کھلاڑی بہت اچھے ہیں تبدیلیوں سے فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریننگ کا اچھا موقع ملا ہے اور اکٹھے ہونے سے فائدہ ہوا ہے ، ڈیوڈ ویسا کی کمی پوری نہیں کر سکتے ،ماضی بھلا چکے ، ہماری حال کی پرفارمنسز اچھی ہیں، اسے مزید اچھا کریں گے ، شاہین آفریدی کو جہاں ضرورت ہوئی تو ضرور آرام دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.