Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دھوکہ دہی کا الزام :گاندھی کی پڑپوتی کو 7برس قید کی سزا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈربن :  جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے مہاتما گاندھی کی56 سالہ پڑپوتی آشیش لتا رامگووندکو دھوکہ دہی اور 6کروڑ رینڈ(32 لاکھ 50 ہزار روپے )کی جعلسازی کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنادی۔اس پر صنعتکار ایس آر مہاراج نے دھوکہ دینے کا الزام عائد کیاتھا۔صنعتکار نے انہیں مبینہ طور پر بھارت سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کے لیے 62 لاکھ رینڈ دیے ۔ تاہم اصل میں اتنی کسٹم ڈیوٹی تھی ہی نہیں۔ لتا سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کو منافع کا حصہ دیا جائے گا۔آشیش لتا انسانی حقوق کے معروف کارکن الہ گاندھی اور مرحوم میوا رامگووند کی بیٹی ہیں۔ الہ گاندھی منی لال گاندھی کی بیٹی ہیں جو مہاتما گاندھی کے چار بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے ۔مقدمہ کی سماعت 2015 میں شروع ہوئی تھی،عدالت میں جنوبی افریقہ کی قومی پراسیکیوشن اتھارٹی کے بریگیڈیئر ہنگوانی مولود جی نے کہا تھا کہ لتا نے مبینہ طور پر سرمایہ کاروں کو جعلی رسیدیں اور دستاویزات دکھا کر راضی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بتایا کہ لیلن کے تین کنٹینر انڈیا سے آ رہے ہیں۔ دھوکہ دہی کے بارے میں پتا چلا تو انھوں نے آشیش لتا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرایا۔آشیش لتا ایک غیر سرکاری تنظیم ‘بین الاقوامی مرکز برائے عدم تشدد’ کے نام سے ایک پروگرام کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھیں۔ وہ خود کو ماحولیات، سماجیات اور سیاسی معاملات کی کارکن قرار دیتی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.