Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سلامتی کونسل : انتو نیو گوتریس کو دوبارہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقرر کرنیکی قرار داد منظور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک  :  سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے انتونیو گوتریس کو دوبارہ سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کی قرار داد کی منظوری دے دی، جس سے دوسری پانچ سالہ مدت کیلئے ان کے دوبارہ انتخاب کی راہ ہموار ہو گئی۔ اقوام متحدہ میں ایسٹونیا کے سفیر نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے انتونیو گوتریس کو دوسری مدت کیلئے سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کی اتفاق رائے سے سفارش کر دی ہے ۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ عالمی ادارے کی سربراہی کی دوسری مرتبہ سفارش ان کیلئے اعزاز ہے ، کونسل کے ارکان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے ، وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.