Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اداکارہ نیلم منیر نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی منگنی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم کے حوالے سے افواہیں ہیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تردید کی اور کہا ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے اس مقام پر آکر کسی سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں لیکن فی الحال منگنی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، مداح یہ جاننے میں بہت مضطرب رہتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔

اداکارہ کے پرستاروں کے درمیان یہ افواہ اس وقت پھیلی کہ جب ایک پوسٹ پر کسی مداح نے نیلم منیر سے سوال کیا کہ ’’آپ کی منگنی ہوچکی ہے؟‘‘ جس پر اداکارہ نے وضاحت کرنے کے بجائے شرمانے والا ایموجی شیئر کیا۔

اس طرح مداحوں کو شک ہوا کہ نیلم کی واقعی منگنی ہوگئی ہے اس لیے وہ شرما رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے تردید کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.