Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، عوام پریشان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر دیا۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بلوچستان میں بجلی کے 17 سو میگاواٹ کا شارٹ فال کم نہ ہو سکا۔ کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان میں صرف 500 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔ بجلی کی کمی کی وجہ سے کوئٹہ میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے اور زرعی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صوبے کے گرم ترین مقامات سبی، تربت میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.