Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان پھر ملک کو دو ہزار چودہ کی سیاست کی طرف لے کر جا رہے ہیں : شیری رحمان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پھر ملک کو دو ہزار چودہ کی سیاست کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی حکمت عملی پر ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی افسوس ناک ہے، پیپلز پارٹی نے ستائیس فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ کا آغاز کیا، آٹھ مارچ کو قافلہ اسلام آباد پہنچا، اُنہوں نے کسی شہر کو جام نہیں کیا لیکن تحریک انتشار والے کہہ رہے ہیں ان کا لانگ مارچ خونی ہوگا، عمران خان اور اُن کے ساتھی احتجاج کی نہیں انتشار کی کال دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.