Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا ، جانے پر عوام خوش ہے : حمزہ شہباز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، اس کے جانے پر عوام خوش ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال چوہدری نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اور حل کر کے دم لیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازشریف کا وزیراعلیٰ بننا خوش آئند ہے،عوام کے مسائل ترجیحاحل ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.