Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن جماعتوں کا ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے: عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا اب تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ سابق ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.