Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمرانی حکومت چار سال سے قوم کا وقت برباد کررہی تھی : نصیر شاہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہاہے کہ موجودہ سنگین معاشی مشکلات جمہوری قوتوں اور اداروں سے ملکر جدو جہد کر نے کی متقاضی ہیں تمام جماعتوں کو اب صرف اور صرف ایک ایجنڈے پر کام کرنا چاہئے اور وہ ہے ملکی معاشی ترقی اور اسکے لیے میثاق معیشت ملک و معاشی حالات کا واحد حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملک کی جمہوری سیاسی و معاشی ترقی کے لئے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت سے خوش آئند قرار دیااور کہا کہ تمام جمہوری و سیاسی قیادتِ مبارکبا دکی مستحق ہے۔ ملک آئین جمہوریت و قوم کی فلاح کے لیے تمام سیاسی جماعتوں قائدین اور جمہوریت پسند میڈیا وکلا علما و سماجی کارکنان کی جدو جہد سنہری حروف سے لکھی جائے گی انھوں نے کہا کہ نااہل عمرانی حکومت کی وجہ سے ملک کی بد ترین معاشی حالات سے دوچار ہوا جس کی وجہ سے 98فیصد پاکستانی شدید متاثر ہوئے ہیں عمرانی حکومت چار سالوں سے قوم و ملک کا قیمتی وقت برباد کررہی تھی لیکن اب جھوٹے الزامات غداری کی سنگین تہمتوں اور آئین شکنی کی سیاست کے دفن کرنے کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین و معاشی مشکلات جمہوری قوتوں اور اداروں سے ملکر ملک کو بحران سے نکالنے کے متقاضی ہیں تمام جماعتوں کو اب صرف اور صرف ایک ایجنڈے پر کام کرنا چاہے اور وہ ہے ملکی معاشی ترقی اور اسکے لیے میثاق معیشت ملک و معاشی حالات کے لیے واحد حل ہے ملک کو آئینی بحران سے جلد از جلد نکالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج سپریم کورٹ کا شکریہ اس لئے ادا کرتے ہیں کہ اس نے اپنی پرانی تاریخ نہیں دہرائی۔ آئین کا تقدس تب تک بحال نہیں ہوگا جب تک آئین شکنی کے مرتکب لوگوں کو جیل نہیں بھیجا جاتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.