Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی بے حرمتی، مزید 4 نوجوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں اور پلواما میں دو الگ الگ واقعات میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک مسجد کی بھی بے حرمتی کی جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض بھارتی فوج آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.