Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کرپٹ لوگوں کا محاسبہ جمہوریت کی بقاءاور آئین کی بالادستی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے، نواب زہری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کا واویلا کرنے والے ملک کے سیکورٹی اداروں کی کردار کشی کرنے والے کسی صورت بھی محب وطن ایجنڈے پر کام نہیں کررہے جمہوریت کے چیمپئن دراصل عوام کے حقوق کے ڈاکو ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ جمہوریت کی بقاءاور آئین کی بالادستی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ جو لوگ آج فوج اور سیکورٹی اداروں پر بیک ڈور روابط کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ واضح کرتا ہے کہ ایسے عناصر نہ صرف ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہے ہیں بلکہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں جو کسی کو بھی قابل قبول نہیں ایک جانب عوام کو اپنے ایماءکے لئے استعمال کرنے والی پی ڈی ایم کی قیادت جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرکے ان مقاصد کے حصول کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے یہ خوش آئند امر ہے کہ آج عوام ان حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اصل سیاسی جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ ہے جو ناصرف ملک کے استحکام کو مقدم رکھتے ہیں بلکہ ایک ایسی سیاسی جہد پر گامزن ہیں جس کی منزل ترقی اور خوشحالی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہرگز مایوس نہ ہوں ہم ان کی طرز زندگی کی بہتری کے لئے سیاسی میدان میں موجود ہیں ان کے حقوق کے جہد ہماری سیاست کا سرخیل ہے اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بلوچستان بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی جمہوری جہد کرنے والے رہنماءاور کارکنان ہم سے مسلسل رابطہ کررہے ہیں جس پر ان کے مشکور ہیں جلد ہی اپنے عوامی منشور کے ہمراہ سیاسی میدان میں ہلچل پیدا کریں گے تاہم ہم امید رکھتے ہیں کہ عوام کا یہ تعاون ہمارے ساتھ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.