Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 197

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 197 جبکہ صوبے میں 14نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 18891ہوگئی ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض انتقا ل کرگیا جس کے بعد اب تک ہونےوالی اموات کی تعداد 197ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 611افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 14میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 274کے نتائج آنے باقی ہیں ، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کل 18891افراد میں سے اب تک 18612صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 82ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا ایک مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہے تاہم کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر موجود نہیں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.