Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبہ بلوچستان میں بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں: گورنر بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی ) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں. لہٰذا ضروری ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سید سرور آغا کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے اور خاص طور پر سرمایہ کاری کیلئے سازگار حالات اور منافع بخش مواقع دستیاب ہیں تاہم سرمایہ کاری کے مواقعوں اور بلوچستان کے مثبت امیج کو زیادہ سے زیادہ اُجاگر کرنے کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے. گورنر یاسین زئی نے ملک بھر کے تمام سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے. انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی اور غریب طلباءکی مالی معاونت کرنے کے جذبے کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.