Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل پر وزیراعظم کا ردّعمل سامنے آگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  آج ویڈیوز سے واضح ہو چکا کہ سیاستدان کیسے شرمناک طریقے سے سینیٹ میں ووٹ خریدتے اور بیچتے ہیں.ویڈیوز حکمران طبقات کی جانب سے قوم کے اخلاقیات کی مکمل تباہی کی عکاس ہیں. کرپشن اور منی لانڈرنگ کا سائیکل ہمارے سیاسی اشرافیہ کی ایک گھناونی داستان ہے.کرپٹ سیاستدان اقتدار میں آنے کے لئے پیسہ خرچ کرتے ہیں. کرپٹ سیاستدان سیاسی طاقت حاصل کرکے پیسہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لیے بیوروکریٹس، میڈیا اور دیگر فیصلہ سازوں پر بھی پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ کرپٹ سیاستدان قوم کی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک اکاونٹس اور اثاثے بناتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ اس کرپٹ نظام کی حمایت کرکے اپنے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے۔ ہم قوم کو بدنام کرنے والے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے اس چکر کو روکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.