Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ الیکشن: نون لیگ نے بھی صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : نون لیگ نے بھی صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دو تہائی اکثریت نہ ہونے پر آڈریننس کا اجرا جہالت کی انتہا ہے، یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران نیازی اپنے دوستوں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا، امید ہے عدالت صدارتی ریفرنس کو واپس کر دے گی، ریفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، کل حکومت 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے بھی صدارتی آرڈیننس جاری کرے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا تیسرا سال شروع ہوچکا ہے، حکومت 3 سال میں ہمارے خلاف ایک کیس ثابت نہیں کرسکی، ہم نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 5 گھر بھی نہیں بنے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں تاریخی مہنگائی کر دی، کل عمران خان نے علما کے سامنے جھوٹے الزامات لگائے، بہتان کی نحوست ہے جس وجہ سے حکومت نہیں چل رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.