Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کا نوٹس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔ عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، وفاقی و صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یاد رہے ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخباری خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے، ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں، اگر ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو ٹھیک ورنہ کارروائی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.