Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، پی ڈی ایم نے حیدر آباد میں میدان لگا لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حیدر آباد : حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، پی ڈی ایم نے حیدر آباد میں میدان لگا لیا، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کا خطاب شیڈول ہے۔

حیدر آباد میں جلسے کے لئے 40 فٹ چوڑا 120 فٹ لمبا اور 13 فٹ اونچا اسٹیج تیارکرلیا گیا۔ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

یاد رہے گزشہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے کراچی میں ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن اور اوپن بیلٹ بل پر بھی غور کیا۔ ملاقات میں جمیل سومرو، ناصر شاہ، سعید غنی اور راشد سومرو بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.