Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے فوجی مشقوں کا جائزہ لیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاریوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران کے عزم کی تعریف کی اور مادرن وطن کے دفاع کے لیے آپریشن تیاریوں کے عزم کو سراہا۔

گزشتہ دنوں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانےمیں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نےداخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.