Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی چیمبر کا پھر ایف بی آر ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرا چی  ( بزنس رپورٹر ) وفاقی چیمبرکے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کو نظرانداز کرنے اور فیڈریشن ہاؤس کراچی میں’’ایف بی آر ہیلپ ڈیسک‘‘کے قیام کی تجویز پر چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مطالبہ دہرایا ہے تاکہ تاجروصنعتکار برادری کی ٹیکسز سے متعلق شکایات کو بروقت دور کیا جاسکے ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے تاجروصنعتکار برادری کی ٹیکسز سے متعلق دشواریوں میں مسلسل اضافے اور بڑھتی شکایات کو بروقت حل کرنے کیلئے 3بار چیئرمین ایف بی آرکو خطوط ارسال کیے جس میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں’’ایف بی آر ہیلپ ڈیسک‘‘قائم کی جائے تاکہ تاجربرادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایف پی سی سی آئی اورایف بی آر کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنایا جاسکے مگر افسوس جاوید غنی نے کسی ایک خط کا بھی جواب دینا مناسب نہیں سمجھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.