Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صنعتی نمو و برآمدات کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے ،عمران اسماعیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صنعتی نمو اور ملکی برآمدات کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی،گورنر سندھ نے زور دیا کہ صنعت کاروں اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔گزشتہ روز سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاونین خصوصی ندیم بابر اور تابش گوہر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں اور کراچی میں صنعتی علاقوں کی مختلف انجمنوں کے صدور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسے تمام انڈسٹریل یونٹس جو مطلوبہ منظور شدہ بجلی سے کم حاصل کررہے ہیں یا جن کے پاس بجلی ہے ہی نہیں ان میں بیشتر انڈسٹری کے کنکشنز گزشتہ اجلاس کے فیصلے کے بعد بحال کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے حیسکو اور سیپکو کے حوالے سے سامنے آنے والے ایشوز کے خاتمے کیلئے گورنر ہاؤ س کراچی میں فوری مشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت دی۔ آر ایل این جی کے نجی طور پر درآمد اور اس کے استعمال کے حوالے سے گفتگو پر آئندہ ہفتہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس میں انڈسٹریل یونٹس کو نئے بجلی کے کنکشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.