Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسان تحریک ‘ مزید1200 اکائونٹس بندکرنے کیلئے بھارت کا ٹوئٹر کو نوٹس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی :   نام ظاہر نہ کرنے پر ایک سینئر بھارتی افسر نے کہا کہ نیا نوٹس 4 فروری کو جاری کیا گیا جس کا ٹویٹر نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔مودی حکومت کو شبہ ہے کہ یہ اکاؤنٹس خالصتان کے حامیوں کے یا پاکستانی حمایت یافتہ ہیں جو چند ماہ سے کسانوں کی احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہے ہیں۔حکومت نے پہلے بھی ٹوئٹر کو 257 اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس مائیکرو بلاگنگ کمپنی نے اس نوٹس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا، جس کی وجہ سے نئی دہلی حکومت ٹوئٹر سے پہلے ہی ناراض ہے ۔ایک حکومتی عہدیدار کا کہناتھاکہ ان اکاؤنٹس سے کسانو ں کی تحریک کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں ۔ادھربھارت میں زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں،دلی کے سرحدی علاقے ٹکری میں دھرنا دے کر بیٹھے ایک اور کسان نے مودی سرکارکے رویے سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی،خودکشی کرنیوالے کسان کی شناخت کرم ویر کے نام سے ہوئی جو ہریانہ کا رہائشی تھا، کسان تحریک مخالف ٹویٹ کرانے کیلئے مودی اہم شخصیات پر دبائو ڈالنے لگے ،بھارتی میڈیا کے مطابق لتامنگیشکر،سچن ٹنڈولکر،اکشے کمار،سنیل شیٹی اور دیگرکئی نے کسان تحریک کیخلاف متحد بھارت اور پراپیگنڈا مسترد کرو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کیے ،اس حوالے سے مہاراشٹرا کی حکومت نے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا،ریاستی ترجمان نے کہاکہ ریاستی انٹیلی جنس ایجنسی سے اس کی تحقیقات کرائی جائے گی،ان افراد کے ٹویٹ کی ٹائمنگ اور عبارت مشکوک اور ایک جیسی تھی۔ادھربی جے پی نے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ادھر پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کسانوں سے تحریک واپس لینے کی اپیل کی ،انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں، کاشتکاروں کو اپنا احتجاج واپس لے لینا چاہیے ۔ کوئی قانون حتمی نہیں ہے ۔ ان میں بہتری کی وسیع گنجائش ہے اور بعد میں بھی بہتری لائی جائے گی۔دوسری جانب مودی کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کسان رہنما راکیش تکیٹ نے کہاکہ خالی بیان سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا،مودی عوام کو گمراہ کررہے ہیں،وہ کسانوں کو قوانین ختم کرکے قانونی ضمانت دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.