Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر : افضل گورو کا آج یوم شہادت، مکمل ہڑتال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرینگر  :  غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں (آج)منگل کو کشمیری رہنما محمد افضل گورو کے آٹھویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ء کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کونئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی تھی۔ حریت کانفرنس نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں کے ذریعے کہاہے کہ دھرتی کے ان عظیم بیٹوں نے کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مقبول بٹ ، افضل گورو اوردیگر کشمیری شہدا کی قربانیاں جموں وکشمیر پر چھائی تاریک رات میں مشعل راہ کا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ ہزاروں شہدا کی یاد میں دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے ۔ دریں اثنا اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر نے نیویارک میں ایک آن لائن اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.