Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ، آج اعلان متوقع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے ،حتمی اعلان آج منگل کو متوقع ہے جبکہ صوبوں سے آئے ملازمین نے آج سے دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پرویز خٹک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماری وفاقی حکومت کے گریڈ 1تا 16 کے ملازمین کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے اور اکثر معاملات پر بات طے پا گئی ،ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ہمراہ صوبائی ملازمین کے وفود بھی مذاکرات میں شریک ہوئے ، جن کی خواہش تھی کہ ان کا فیصلہ بھی ہم کریں، انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات ہمارے اختیار میں نہیں، وزیر دفاع پرویز خا ن خٹک کا کہنا تھا وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے تمام صوبائی وزرائے اعلٰی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مذاکرات کریں، مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق آج اہم فیصلہ کیا جائیگا ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے ہوگا جبکہ صوبوں سے آئے ملا زمین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.