Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی افریقہ اور قومی اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد دونوں اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے، گیارہ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق آج میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

طویل دورانیے کی کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے بعد اب چھکے چوکوں کی بہار لگنے کو ہے، پاکستان اور جنوبی افریقی اسکواڈ نے 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور میں ڈیرے جما لیے، ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی شارٹ فارمیٹ کیمپ میں آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔

آج ہی قذافی اسٹیڈیم میں کامیاب ہیڈ کوچ مصباح الحق میڈیا سے گفتگو کریں گے، پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیمیں زندہ دلان کے شہر لاہور میں گیارہ فروری سےمدمقابل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.