وبائی امراض کے یورپی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ برتی گئی تو ناول کورونا وائرس کی نئی قسم سے ایک اور عالمی وبا جنم لے سکتی ہے جو ممکنہ طور پر ’بہت زیادہ بُری‘ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے برطانیہ میں ناول کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آچکی ہے جسے ماہرین نے B.1.1.7 کا نام دیا ہے۔
اب تک کی معلومات کے مطابق، یہ کووِڈ 19 کی عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کے مقابلے میں 50 سے 70 فیصد تک زیادہ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔