وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہریوں کے نجی ڈیٹا کو ہیک اور فروخت کرنے والے ایک 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایک ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مذکورہ گرفتاریاں سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر پشاور کی جانب سے عمل میں لائی گئیں جبکہ مذکورہ گینگ نے ملک بھر میں شہریوں کے نجی ڈیٹا کے حوالے سے نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان واٹس ایپ گروپس کے ذریعے کال کی معلومات کا ریکارڈ (سی ڈی آر)، ملکیت اور نادرا ریکارڈ کی ہیکنگ، خرید و فروخت میں ملوث تھے۔