Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلی قائداعظم اوپن انٹرڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کی جوش وجذبے کیساتھ شرکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء میں جوش وجذبے سے حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے ہورہے ہیں جہاںنوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء میں شریک کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کھلاڑی اطمینان اور سکون سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کے قیام و طعام کے اعلی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کام کررہے ہیں، پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021سے ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں، چیمپئن شپ میں کھلاڑی محنت اور لگن سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، مستقبل میں اچھے کھلاڑی پیدا ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021کے انعقاد پر کھلاڑی بہت خوش ہیں کہ ان کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل رہا ہے، کھلاڑیوں کی رہائش اور کھانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، بہترین ماحول بھی فراہم کیا گیاجس کے باعث کھلاڑی یکسوئی سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.