Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے، اللہ کو تکبر پسند نہیں: پرویز الہٰی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے، اللہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں۔

پرویز الہٰی سے ن لیگ کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے بھی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے، آئندہ بھی موقع ملا تو انشاء اللہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی جنوبی پنجاب کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، جنوبی پنجاب میں پرویزالٰہی کے کاموں کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام آج بھی پرویزالٰہی کے دور کو یاد کرتی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.