Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ،سونا مزید 300روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ،ادھرسونے کی فی تولہ قیمت میں700روپے کی مزید کمی ریکارڈکی گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 22پیسے کے اضافے سے 160.32روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے بڑھ کر160.25روپے کا ہوگیا ، یورو 196.50 روپے پرمستحکم رہا جب کہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے اضافے سے 218روپے پر جا پہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا23ڈالر کی کمی سے 1893ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے ایک لاکھ14ہزار600اور دس گرام 600 روپے کی کمی سے 98ہزار 251 روپے پرآگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 1350روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.