Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اقوام متحدہ غلط معلومات پر این جی اوز کیخلاف اقدام کرے :پاکستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک :  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز این جی اوز سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے چیئرمین محمد سلام آدم کو بھیجے گئے خط میں یورپی یونین کی آزاد اور غیر منافع بخش تنظیم ڈس انفو لیب کی چونکا دینے والی رپورٹ پر توجہ دلائی جس میں لیب نے گزشتہ ماہ کم از کم 10 این جی اوز کی جانب سے اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے ساتھ مشاورتی حیثیت کے ذریعے 15 سال سے جاری غلط اور گمراہ کن معلومات کی مہم سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا تھا،اس مہم کا مقصد یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی باڈیز میں بھارتی ایجنڈے کی حمایت اور اس کے فروغ اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاناہے ،پاکستانی مندوب نے کہا کہ جیسا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ اقوام متحدہ کے ساتھ این جی اوز کے تعلقات کو ریگولیٹ کرنا ہے اس لئے وہ آئندہ سیشن میں غلط معلومات کی مہم میں ملوث ان این جی اوز کی مشاورتی حیثیت کاجائزہ لینے کے لئے اقدامات کرے اور اس اہم مسئلے پر بات کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.