Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی کسانوں کی احتجاجی تحریک، مذاکرات کا 8واں دور بھی کامیاب نہ ہوسکا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دلی  : مودی سرکار کے تمام حربے ناکام ہوگئے، بھارتی کسانوں کی احتجاجی تحریک جاری ہے، مذاکرات کا 8 واں دور بھی کامیاب نہ ہوسکا۔

کسانوں کی احتجاجی تحریک نے مودی سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تجاویز دینے کی پیشکش کی ہے، 15 جنوری کو دوبارہ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ کسان کوئی راستہ دکھائیں ہم اس پر عمل کریں گے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی نیت ٹھیک نہیں، تاریخ پر تاریخ دینا حکومت کی حکمت عملی ہے۔ دوسری جانب یوپی پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود 20 ہزار سے زائد کسانوں کی ریلی دلی بارڈر پر احتجاجی تحریک میں حصہ لینے پہنچ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.