Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام نے اپوزیشن کی بے مقصد ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا: عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کی بے مقصد ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا، اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کر کے جمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے، الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانوں میں جھانکیں، مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملاً اقدامات کئے، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے، ڈھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں، صوبے میں ون مین شو کا خاتمہ کیا ہے، ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.