Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سانحہ مچھ: وزیراعظم آج کوئٹہ روانہ ہوں گے، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس پر موجود

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے لئے آج کوئٹہ روانہ ہوں گے، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس پر موجود ہے۔ وزیراعظم سانحہ کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے ورثا کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پردھرنا ختم ہوگیا۔ شہدا کمیٹی کے رہنماؤں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مذہب، مسلک یا زبان کے خلاف احتجاج نہیں کیا، شہیدوں کے لواحقین کے مطالبے پر دھرنا دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شہدا کمیٹی اور لواحقین کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ ہزارہ برادری سے تعاون کریں۔

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومتیں وعدے کر کے چلی جاتی تھیں، پہلی بار ہزارہ برادری کے ساتھ حکومت نے تحریری معاہدہ کیا، واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔

شہدا کے لواحقین کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جاری دھرنے بھی ختم ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.